ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی پہلی کامیابی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i418390-ریسلنگ_کے_عالمی_مقابلوں_میں_ایران_کی_پہلی_کامیابی
ورلڈ ریسلنگ کلبس کپ کے مقابلوں میں ایران نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی پہلی کامیابی

ورلڈ ریسلنگ کلبس کپ کے مقابلوں میں ایران نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: تہران میں ہونے والے مقابلوں میں ایران کے شہر بینک کی ٹیم نے جارجیا کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دس پوائنٹ سے شکست دی۔ ایران کی شہر بینک کی ٹیم نے نو مختلف ایونٹ میں جارجیا کے پہلوانوں کا مقابلہ کیا اور تمام مقابلوں میں برتری حاصل کی۔
ورلڈ ریسلنگ کلبس کپ میں ایران کے علاوہ روس، ہندوستان، جارجیا، قزاقستان اور آرمینیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ایران ، جارجیا اور قزاقستان کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہیں۔