شوٹنگ کے مقابلے میں ایرانی خاتون کھلاڑی کی شاندار کارکردگی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i421571-شوٹنگ_کے_مقابلے_میں_ایرانی_خاتون_کھلاڑی_کی_شاندار_کارکردگی
باکو میں شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑی نے دوسرا مقام حاصل کیا
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • شوٹنگ کے مقابلے میں ایرانی خاتون کھلاڑی کی شاندار کارکردگی

باکو میں شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی خاتون کھلاڑی نے دوسرا مقام حاصل کیا

سحر نیوز/ ایران: جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں پچیس میٹر کے فاصلے سے پسٹل کے ذریعے نشانہ لگانے کے مقابلوں میں ایرانی خاتون کھلاڑی ہانیہ رستمیان نے فائنل تک رسائی حاصل کی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ان مقابلوں میں چین کی کھلاڑی نے پہلا اور جرمنی کی کھلاڑی نے تیسرا مقام حاصل کیا - پسٹل نشانے بازی کے  خواتین کے عالمی مقابلے میں ہانیہ رستمیان نے ایران کے لئے یہ پہلا تمغہ حاصل کیا ہے۔