ایشین سائیکلنگ چمپیئن شپ میں ایران کا گولڈ میڈل
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i422809-ایشین_سائیکلنگ_چمپیئن_شپ_میں_ایران_کا_گولڈ_میڈل
ایشین سائیکلنگ چمپیئن شپ کے دوسرے دن ایران کی سائیکلنگ ٹیم نے ایک گولڈ میڈل جیت لیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ایشین سائیکلنگ چمپیئن شپ میں ایران کا گولڈ میڈل

ایشین سائیکلنگ چمپیئن شپ کے دوسرے دن ایران کی سائیکلنگ ٹیم نے ایک گولڈ میڈل جیت لیا۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں ایشین سائیکلنگ چمپیئن شپ کے دوسرے دن جمعرات کو ایرانی سائیکلسٹ نے سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ ایرانی سائیکلسٹ بہروز فرزاد نے اسکریچ اومنیئم پیرا سائیکلنگ کلاس سی فائیو میں دیگر کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

ڈبلز ایونٹ میں رضا وشنو اور محمد دلیرحیدرآبادی پر مشتمل ایرانی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ ہفتے کے روز تک ملائیشیا میں جاری رہے گی۔