کشتی رانی کے مقابلے میں ایران کے لئے چاندی کا تمغہ
Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
ایرانی کھلاڑی نے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کشتی رانی کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں سنگل روئنگ کے مقابلے کا اے فائنل منعقد ہوا جس میں ایران کے کھلاڑی امیر حسین محمود پور نےچاندی کا تمغہ جیت لیا۔
کشتی رانی کے مقابلوں میں ایران کی نمائندگی کرنے والے یہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے فائنل مقابلے میں مطلوبہ فاصلہ 7 منٹ 13 سیکنڈ میں طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ورلڈ یونیورسٹی گیمزیونیورسیاڈ کے مقابلوں میں امیرحسین محمود پور نے کشتی رانی میں ایران کے لئے پہلا میڈل حاصل کیا۔
ٹیگس