فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی عمدہ کارکردگی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i424700-فری_اسٹائل_کشتی_کے_عالمی_مقابلوں_میں_ایرانی_پہلوانوں_کی_عمدہ_کارکردگی
اردن میں جاری فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے تین کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی عمدہ کارکردگی

اردن میں جاری فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے تین کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اردن کے دارالحکومت امان میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں کے سیمی فائنل میں مختلف زمروں میں ایران کے تین کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ایران کے پہلوان حسین محمد آقایی نے 74 کلو گرام، محمد عظیمی نے 92 اور امیر رضا معصومی نے 125 کلو گرام کے زمرے میں اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

61 کلو گرام کے زمرے میں ایرانی پہلوان علی خرم دل اپنے حریف سے ہار گئے اور اب وہ کانسی کے تمغے کے لئے میدان میں اتریں گے۔