ایران کی قومی نوجوان کشتی کی ٹیم عالمی چیمپین
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i424851-ایران_کی_قومی_نوجوان_کشتی_کی_ٹیم_عالمی_چیمپین
ایران کی قومی نوجوان کشتی کی ٹیم نے 3 سونے کے تمغے، 2 چاندی کے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر عالمی چیمپین شپ جیت لی۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی نوجوان کشتی کی ٹیم عالمی چیمپین

ایران کی قومی نوجوان کشتی کی ٹیم نے 3 سونے کے تمغے، 2 چاندی کے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر عالمی چیمپین شپ جیت لی۔

اردن میں منعقدہ عالمی چیمپین شپ یوتھ ریسلنگ ٹورنامنٹ کے اختتام پرایرانی ٹیم  63 کلو گرام کی کیٹیگری میں احمد رضا محسنی نژاد، 77 کلو گرام کی کیٹیگری میں علی رضا عبد ولی اور 130 کلو گرام کی کیٹیگری میں فردین ہدایتی نے سونے کے تمغے جیتے۔

82 کلو گرام کی کیٹیگری میں یاسین یزدی اور 87 کلو گرام کی کیٹیگری میں ابوالفضل چوبانی نے چاندی کا تمغہ جیتا اور امیر رضا دہ بزرگی نے 60 کلو گرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ٹیموں کی درجہ بندی میں ایرانی ٹیم 162 پوائنٹس کے ساتھ چیمپین بن گئی اورجارجیا کی ٹیم نواسی اور آرمینیا کی ٹیم اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔