• دہلی فسادات کی معنیٰ دار ویڈیوز!

    دہلی فسادات کی معنیٰ دار ویڈیوز!

    Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۷

    ہندوستان میں شہریت سے متعلق حکومت کی نئی پالیسیوں اور قوانین کے خلاف کئی مہینوں سے ملکی پیمانے پر عوامی مظاہرے جاری ہیں جو حالیہ چند روز میں تشدد کی شکل اختیار کر گئے۔ دہلی میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرین اور حکومت نواز شرپسندوں میں زبردست ٹکراؤ ہوا جو بعد میں مذہبی فسادات کا روپ لے گیا۔ دہلی میں ہونے والے فسادات میں کم از کم سینتالیس افراد جاں بحق جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسکے علاوہ سیکڑوں کی تعداد مکانات، دکانیں اور گاڑیاں بھی نذر آتش کر دی گئیں۔

  •  ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور قتل عام کی مذمت

    ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور قتل عام کی مذمت

    Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۵

    ایران کے محکمہ تبلیغات اسلامی کی کوآرڈینیشن کونسل نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور قتل عام کی مذمت کی ہے۔

  • ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ

    ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ

    Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸

    ہندوستانی وزیر اعظم نے بی جے پی اراکین سے ملک میں فرقہ وارانہ ہماہنگی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دہلی فسادات کے مسئلے میں اپوزیشن اراکین کے ہنگاموں کے باعث منگل تین مارچ کو بھی معمول کی کارروائی، معطل رہی۔

  • دیار جمہوریت میں دم توڑتی انسانیت! ۔ پوسٹر

    دیار جمہوریت میں دم توڑتی انسانیت! ۔ پوسٹر

    Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۳

    ہندوستان سے موصول ہونے والی خبروں نے وہاں پر جمہوریت و آزادی کی موجودہ صورتحال پر بڑے سنجیدہ سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

  • ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے! ۔ پوسٹر

    ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے! ۔ پوسٹر

    Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۵

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ہندوستان کو ایران کا دیرینہ دوست بتاتے ہوئے، وہاں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بند سازش کے تحت ہونے والے تشدد آمیز اور انتہا پسندانہ اقدامات کے سلسلہ کو لگام دیں۔

  • دہلی فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 45، شاہین باغ میں دفعہ 144 نافذ

    دہلی فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 45، شاہین باغ میں دفعہ 144 نافذ

    Mar ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳

    شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں جاری دھرنے کے نزدیک تصادم سے بچنے کے لئے انتظامیہ نے اس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

  • دہلی فسادات، 885 گرفتار، اسکول 7 مارچ تک بند

    دہلی فسادات، 885 گرفتار، اسکول 7 مارچ تک بند

    Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۹

    شمال مشرقی دہلی کے فساد زدہ علاقوں میں پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کر دیا ہےاور اب تک 167 ایف آئی آر درج کرکے 885 افراد کو پوچھ گچھ کے لئے گرفتارکیا ہے۔

  • دہلی میں مذہبی فسادات کی آگ ۔ ویڈیو

    دہلی میں مذہبی فسادات کی آگ ۔ ویڈیو

    Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۵

    کچھ عرصے سے ہندستان میں اسلام اور مسلمان مخالف سرگرمیوں میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔چند مہینوں سے حکومت کے پاس کردہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف عوام بالخصوص مسلمانوں کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو کچھ دن سے دہلی کے  بعض علاقوں میں خونیں فسادات کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مذہبی فسادات نے ماضی میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اب تک قریب چالیس افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہیں۔

  • دہلی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی

    دہلی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی

    Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۲

    دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • دہلی میں فسادات؛  مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

    دہلی میں فسادات؛ مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

    Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۱

    ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ اتوار سے شروع ہوئے خوفناک فسادات میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے دریں اثنا کانگریس کے اعلی رہنماؤں نے دہلی فسادات کے سلسلے میں صدر رام ناتھ کوند سے ملاقات کی جس میں ملک کے سیکولر تانے بانے کو بچانے اور وزیرداخلہ امت شاہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا -