-
شہدا کی خوشبو سے معطر ہوا سارا ایران۔ تصاویر
Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶گزشتہ روز صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کے یوم شہادت پر، ایران کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت تہران میں مغربی ممالک کے حمایت یافت صدام کی مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنی جان کا ںذرانہ پیش کرنے والے ۲۵۰ شہدا کی تشییع و تدفین عمل میں لائی گئی۔ ۱۵۰ شہدا کو تہران جبکہ ۱۰۰ شہیدوں کو ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں میں دفن کیا گیا۔ اس تشییع میں صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔
-
مشہد میں بین الاقوامی استقامتی محاذ کانفرنس
Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲حرم کا دفاع کرنے والے مہاجرشہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہد مقدس میں منعقدہ بین الاقوامی استقامتی محاذ کانفرنس شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابومہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے مناسبت سے معقد ہوئی ۔ مشہد مقدس میں منعقدہ اس کانفرنس میں سپاہ قدس کے کمانڈر اور یمن ، لبنان، عراق ، افغانستان اور پاکستان کے دسیوں مجاہدین اور حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
-
شہید جنرل قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ
Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۴سردار اسلام، محاذ استقامت کے عظیم مجاہد شہید قاسم سلیمانی کا الٰہی و سیاسی وصیت نامے کا اردو ترجمہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے-
-
جنوری2020 میں شہیدجنرلوں کے فقیدالمثال جلوس جنازہ (تصاویر)
Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۹3 جنوری 2020 کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے 8 ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ جبکہ شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔
-
پاکستانی بحریہ کا شہدائے بندر عباس کو خراج تحسین
Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۲پاکستانی بحری بیڑے کے کمانڈروں اور عملے نے بندر عباس میں گلزار شہداء نامی قبرستان میں حاضری دی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
-
شہدا کانفرنس کی انتظامیہ سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب
Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۱ایران کے صوبے ایلام کے شہدا کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کمیٹی کے ارکان سے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے خطاب فرمایا۔
-
صوبہ ایلام میں سوگ کےایام کےروایتی مراسم (چمر)
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۴ایران کے صوبے ایلام کے تین ہزار شہداء کی یاد میں منائے جانے والے مراسم میں اس صوبے کے روایتی چمر مراسم کا انعقاد کیا گیا، یہ مراسم سوگواری کے ایام میں منعقد کیئے جاتے ہیں اور قدیم ایام سے اس صوبے میں رائج ہیں۔
-
شہید طہرانی مقدم کی نایاب تصاویر
Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۴جنرل شهید حسن تہرانی مقدم (ایران میں میزائل پروگرام کے بانی) کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے پیش خدمت ہے ان کی یادگار تصاویر جو بہت کم منظرعام پر آئی ہیں۔
-
سب سے بڑے اور کامیاب تاجر۔ ویڈیو
Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۵شہداء منتخب شدہ ہیں، شہداء خداوند متعال کی جانب سے منتخب شدہ ہیں۔ اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے؟ شہادت، چوٹی ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ، اس چوٹی تک پہنچنے کے متمنی ہیں۔ تو ہمیں اس چوٹی کے دامن میں راستہ تلاش کرنا ہوگا، اور اس راستے پر چلنا ہوگا تاکہ ہم چوٹی تک پہنچ سکیں۔ (قائد انقلاب اسلامی، 16 اکتوبر 2021)
-
یہ فرش کا رنگ نہیں، خون ہے شہیدوں کا!۔ ویڈیو
Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۳افغانستان کے شہر قندھار سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازیوں پر داعش کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خون سے رنگین فرش اور قالین کو دھویا جا رہا ہے۔ قالین سے نکلنے والے خون سے واقعے کی تلخی اور اسکے دردناک ہونے کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔