Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے چار خفیہ زیر زمین ٹھکانے تباه

عراق میں سکیورٹی کارروائی کے دوران حشد الشعبی نے داعش کے چار خفیہ زیر زمین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے صوبہ الانبار کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے کے مغربی علاقوں میں ایک اچانک کارروائی کے دوران داعش کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ زیر زمین ٹھکانے داعش کے عناصر کے چھپنے اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان ٹھکانوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب سکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی کہ الانبار کے صحرائی علاقوں میں داعش نے خفیہ سرنگیں قائم کر رکھی ہے۔
ادھرعراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً تین ہزار داعش قیدیوں کو شام سے عراق منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید منتقلی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بغداد دیگر ممالک سے رابطے میں ہے تاکہ ان کے شہریوں کو، جو داعش کے قیدیوں میں شامل ہیں، واپس بھیجا جا سکے، تاہم یورپی ممالک اس معاملے میں تذبذب کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

ٹیگس