Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات، وزیر خارجہ تہران سے جنیوا کے لیے روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اتوار کی رات سفارت کاروں اور ماہرین کے ہمراہ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد اور سفارتی مشاورت کے لیے تہران سے جنیوا روانہ ہوگئے۔

سحرنیوز/ایران: ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات 18 فروری کو میں جنیوا عمان کی ثالثی میں ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سوئٹزرلینڈ میں مقیم بعض بین الاقوامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا پہلا دور سلطنت عمان کی ثالثی میں جمعہ 7 فروری کی صبح مسقط میں منعقد ہوا تھا۔ مذاکرات کے اس دور میں، ایران اور امریکہ کی مذاکراتی ٹیموں نے عمانی وزیر خارجہ کی وساطت سے ایک دوسرے کو اپنی رائے، تحفظات اور نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ٹیگس