Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو ناروے  کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا؛ ناروے کے وزیرِ خارجہ کا اعلان

ناروے کے وزیرِ خارجہ اسپن بارت ایدہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے ملک کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

سحرنیوز/دنیا: ناروے کے وزیرِ خارجہ اسپن بارت ایدہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے ملک کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے اور وہاں پیش آنے والے واقعات دو ریاستی حل کو کمزور کر رہے ہیں۔ ناروے کے وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق حکام کے خلاف جاری فردِ جرم کی حمایت کرتا ہے، اور اگر یہ شخصیات ناروے کا سفر کرتی ہیں تو انہیں حراست میں لیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور اُس وقت کے اسرائیلی وزیرِ جنگ یوآو گالانت کے خلاف غزہ میں مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے-

ٹیگس