-
معذور و جانبازافراد کے الپائن اسکینگ کے عالمی مقابلے
Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰معذور اور جانباز افراد کے الپائن اسکینگ کے عالمی مقابلے تہران کے مضافات میں (دیزین) Dizin Ski Resort میں منعقد ہوئے اور کامیاب کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ہی ختم ہوگئے۔
-
مقبوضہ بیت المقدس میں نتنیاہو کے خلاف پر تشدد مظاہرے
Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۰غاصب صیہونی ٹولے کے بدعنوان وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ ۳۱ ہفتوں سے مقبوضہ فلسطین بالخصوص صیہونی دہشتگردی کے اصل مرکز تل ابیب میں مظاہرے ہو رہے ہیں، جن میں معاشی بدحالی کے شکار صیہونی مظاہرین نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں اور کورونا کو مہار کرنے میں انکی ناکامی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والا مظاہرہ بلوے کی شکل اختیار کر گیا اور مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کے پر تشدد واقعات بھی پیش آئے۔
-
ہندوستانی کسانوں نے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ویڈیو
Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۵۲۶ جنوری کو جہاں ہندوستان بھر میں یوم جمہوریہ کی خاص تقریبات کا اہتمام کیا گیا وہیں نئی دہلی کے اطراف میں دو ماہ سے دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے اپنے اعلان کردہ پروگرام کے تحت نئی دہلی کی سڑکوں پر ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اور حکومت کو واضح پیغام دیا کہ وہ زرعی قوانین کی واپسی پر مبنی اپنے مطالبات سے کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسانوں کے ساتھ پولیس کی شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔
-
حکیم ابوالقاسم فردوسی کا مقبرہ
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۴حکیم ابوالقاسم فردوسی دسویں صدی عیسوی (چوتھی صدی ھجری) کے نامور اور معروف فارسی شاعر جو 940ء (329 ھ) میں ایران کے علاقے خراسان کے ایک شہر طوس کے نزدیک ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور 1020ء (410ھ) کو اسی سال کی عمر میں وہیں فوت ہوئے۔ بعض روایات میں آپ کا سالِ وفات 1025ء (416ھ) اور عمر پچاسی سال بھی ملتی ہے۔ آپ کا شاہکار شاہنامہ ہے جس کی وجہ سے آپ نے دنیائے شاعری میں لازوال مقام حاصل کیا۔
-
شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات+ تصاویر
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۸ایران کے مشہور ایٹمی اور دفاعی سائنسداں شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ نے کل بروز پیر رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات ۔
-
چٹانوں کے باسی ۔ تصاویر
Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۳ایران کے معروف شہر تبریز کی جنوب مغربی سمت میں ۶۲ کلومیٹر کے فاصلے پر ’کندوان‘ نامی ایک قریہ آباد ہے۔
-
لفور ڈیم کے دلکش مناظر
Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰لفور ڈیم ایران کے صوبے مازندران کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے جو سواد کوہ شہر کے شمال میں لفور کے علاقے میں واقع ہے۔
-
بہبہان میں خلیج فارس گیس ریفائنری کا افتتاح
Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۷صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور تیل و گیس کے وزیر کی موجودگی میں ویڈیو لینک کے ذریعے بہبہان میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی گیس ریفائری کا افتتاح ہوگیا۔ یہ منصوبہ 36 مہینے میں پائے تکمیل کو پہنچا ہے اس منصوبے سے گھریلو صارفین کو زیادہ زیادہ گیس فراہم کی جاسکے گی۔
-
برفانی راستوں کے بہادر
Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۷ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں شدید برفباری کے نتیجے میں شہروں کے درمیان راستے بند ہوگئے ، صوبے کی رابطہ شاہراہوں کو کھولنے کے لئے روڈ ورکرز نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور شدید سردی کے باوجود یہ بہادر اور دلیر کارکن راستوں کو کھولنے میں مصروف ہیں۔
-
ہمدان کا گنجنامہ آبشار منجمد
Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۶دموسم سرما میں حالیہ بارش اور برفباری کے ساتھ ہی شدید سردی کے نتیجے میں ہمدان کا گنجنامہ آبشار یخ بستہ ہوگیا جس نے اس آبشار کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ سیاحوں کی توجہ کو اپنی طرف مبزول کیا ہے۔