رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں آن لائن محفل قرآن
https://urdu.sahartv.ir/news/photo_gallery-i384432-رہبرانقلاب_اسلامی_کی_موجودگی_میں_آن_لائن_محفل_قرآن
ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ کو رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں آن لائن قرآنی محفل منعقد ہوئی جس میں ایران کے ممتاز قاریوں اور حافظوں نے قرآن پاک تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں آن لائن محفل قرآن

ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ کو رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں آن لائن قرآنی محفل منعقد ہوئی جس میں ایران کے ممتاز قاریوں اور حافظوں نے قرآن پاک تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

اس قرآنی محفل کے اختتام پر رہبرانقلاب اسلامی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر پوری امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور ہدایت قرآنی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ماہ مبارک کی متعدد فضیلتوں کے درمیان خداوند عالم اس مہینے میں نزول قرآن کی طرف اشارہ کرتا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ماہ رمضان کی یہ فضیلت سب سے زیادہ ہے۔