-
ننہے خادم ۔ تصاویر
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۴عشقِ حسین (ع) کی پروردہ نئی نسل جو آج اپنے ننہے وجود کے ساتھ زائرینِ حسین (ع) کی بھرپور خدمت میں مصروف ہے! سلام ہو ان ننہے بچوں پر، انہیں پروان چڑھانے والوں پر اور انکے مولا و آقا حسینِ غریب (ع) پر!
-
زائرین حسین (ع) کی آرزو ۔ تصاویر
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۲زائرین اربعین حسینی کی قلبی آرزو،جسکے الفاظ تو کم مگر مفہوم بڑا عظیم ہے،ایک مختصر دعا مگر بشریت کی سب سے بڑی آرزو! ’’اللہم عجل لولیک الفرج‘‘ (تصاویر:از تسنیم نیوز)
-
لمحۂ وصال ۔ تصاویر
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۳پول نمبر ۱۴۰۷ وہ نقطہ ہے جہاں نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ کی جانب ’’مشی‘‘ (مارچ) کرنے والے پروانوں کی پہلی نگاہ شہنشاہ وفا، علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضۂ اقدس پر پڑتی ہے۔یہ وہ نقطۂ وصال ہے جہاں عاشق و معشوق ایک دوسرے کا نظارہ کرتے ہیں۔یہاں دل قابو سے باہر ہو جاتا ہے تو آنکھیں اشکبار!اس لمحۂ وصال کے موقع پر بڑے بے نظیر اور اچھوتے مناظر کیمرے میں قید کئے جا سکتے ہیں۔
-
عشق حسین (ع) کا ثمر ہے یہ انداز خدمت ۔ تصاویر
Oct ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۰اربعین حسینی کے موقع پر عراق میں جانب کربلا انجام پانے والے پیدل مارچ کے شرکاء اور زائرین کرام کی خدمت بڑے شاندار انداز میں انجام پاتی ہے اور عراقی عوام بھرپور طریقے سے مہمان نوازی کا حق ادا کرتے ہیں اور چھوٹا ہو یا بڑا،جس سے جس انداز میں ممکن ہوتا ہے وہ زائرین کی خدمتگزاری کے لئے تیار رہتا ہے۔
-
حسینی گھرانے ۔ تصاویر
Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۵ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔۔بہت سے لوگ اپنے پورے کنبے اور تمام اہل خانہ کے ہمراہ مظلوم کربلا کی زیارت کے ارادے سے نکلے ہیں۔
-
رہبر انقلاب اسلامی،آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کو پہونچے. تصاویر+ویڈیو
Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۸رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای آج پیر کی صبح تہران کے ایک اسپتال میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی عیادت کو پہونچے اور انکی کامل و عاجل شفایابی اور سلامتی کے لئے خدائے منان سے دعا فرمائی۔اس موقع پر رہبر انقلاب نے آیت اللہ مکارم شیرازی کے وجود کو عوام اور حوزۂ علمیہ کے لئے واقعی معنیٰ میں بابرکت قرار دیا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی امام حسین (ع) ملٹری یونیورسٹی میں۔ تصاویر
Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۱رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوارکی صبح تہران میں امام حسین ملٹری یونیورسٹی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیاا۔آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی ہم نے جس اہم اور عظیم مشن کا آغاز کیا ہے اس کی جانب سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہماری رہنمائی فرمائی ہے اور ہم آپؑ ہی کی دکھائی ہوئی ڈگر پر گامزن رہیں گے۔
-
کربلا کے ننہے راہی! ۔ تصاویر
Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان کے درمیان بڑی تعداد ننہے زائرین کی بھی نظر آتی ہے جو اپنے بزرگوں کی انگلیاں تھام کر سوئے کربلا منزلیں طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
-
جاپان میں آیا تباہ کن طوفان ۔ ویڈیو+تصاویر
Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۰ہیگیبِس نامی ایک تباہ کن طوفان نے ۱۹۵ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاپان کے بعض ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
بازاروں سے زیادہ سرحدوں پہ رونق ہے! تصاویر
Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ان دنوں اربعین حسینی کے موقع پر عراق کا رخ کرنے والے ملکی اور غیرملکی زائرین کرام کے طفیل میں ایران کے کئی سرحدی علاقوں منجملہ میر جاوہ، شلمچہ، چذابہ اور مہران پر خاصی چہل پہل دیکھی جا رہی ہے۔