اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے پاکستان کی جمعیت ہلال احمر اور ہندوستان کی ریڈ کراس کمیٹی کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کرکے کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرفائرنگ ہوئی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں معمولات کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور اس درمیان لشکر طیبہ کا مقامی کمانڈربھی جھڑپ میں ہلاک ہوا ہے۔
او آئی سی نے ہندوستان سے کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستانی مندوب نےکشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی ہے۔
اقوام متحدہ نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں کرفیو ختم اور بنیادی سہولیات فراہم کرے۔
کشمیر میں کرفیوکے 33 ویں دن بھی بڈگام کی طرف جانے والی سڑکیں سیل کر دی گئی تھیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ملائیشین ہم منصب اور یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کو فون کرکے مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔
یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باوجوا کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے زیر انتظام کشمیر میں فوجیں تعینات کرکے کشمیریوں کو سرکوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری کی بے حسی پر کڑی تنقید کی ہے۔