Sep ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • نیپال میں بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے، وزیراعظم مستعفی ، صدر کے گھر میں توڑ پھوڑ

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے نیپال کے مستعفی وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے ذاتی مکان اور پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگا دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا کے مطابق پرتشدد ہنگاموں کے بعد نیپال کے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے ملک، نئی سیاسی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے نیپال کے سابق وزیرِ اعظم شیر بہادر اور ان کے اہلِخانہ کو بھی تشدد کانشانہ بنایا ہے جبکہ نیپال کے وزیرِ خزانہ پر بھی شدید تشدد کیا گیا ہے۔ کٹھمنڈو میں مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو بھی نذرآتش کردیا ہے۔ دارالحکومت میں کرفیو کے باوجود احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہو گئی جبکہ تین سو پچاس سے زيادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں بھی سڑکوں پر ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہی ہیں۔ مظاہروں کی شدت کو دیکھتے ہوئے کھٹمنڈو کا تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وزراء اور اہم شخصیات کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

ٹیگس