Sep ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • قطر پر اسرائیل کی جارحیت؛ صدر ایران کا پیغام

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطرکے خلاف صیہونی جارحیت جارحیت اور حماس کے رہنماؤں پر دہشت گردانہ فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو انسانیت اورامن و آشتی کے خلاف غیر قانونی جارحیت قرار دیا ہے

سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ فضائی جارحیت نے ثابت کردیا ہے کہ صیہونی حکومت جرم و دہشت گردی میں کسی حد کی قائل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت سفارتکاری کو نابود کرنے کے لئے ہر کوشش کررہی ہے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی اور دیگر سبھی بین الاقوامی اداروں سے توقع ہے کہ اس کھلی جارحیت پر فوری طور پر ٹھوس اور عملی ردعمل  ظاہر کریں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کے ناجائز قبضے اور جارحیت ختم کئے بغیر اس علاقے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ٹیگس