Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  •  کشمیر میں ریاستی دہشت گردی

یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باوجوا کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے زیر انتظام کشمیر میں فوجیں تعینات کرکے کشمیریوں کو سرکوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوا نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی فوج کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے جانے کی خواہاں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں یوم دفاع ، کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے طور پر منایا گیا ۔

ٹیگس