صدر پزشکیان: ہمارے دور کو ہر دور سے زیادہ پیغبر اسلام کے اخلاق، عدل و انصاف اور انسانی حقوق کی تعلیمات کی پیروی کی ضرورت ہے
صدر ایران نے حضرت رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور مسلم عوام کے نام پیغام میں، نبی رحمت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق،عدل و انصاف اور انسانی حقوق کے پیغام کی پیروی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یوم ولادت باسعات حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور مسلمین عالم کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔
صدر ایران نے اپنے پیغام میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاس ہونے والی اس قرار داد کا حوالہ دیا ہے کہ سن 1447 میں حضرت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ہزار پانچ سو سالہ جشن ولادت شایان شان طریقے سے منایا جائے اورانسانی تمدن میں اسلام کا کردار اجاگر کرکے نیز ادیان کے درمیان گفتگو اور افہام تفہیم کی مہم کی تقویت کے ذریعے اسلام کو دین صلح و بردباری کے طور پر متعارف کرایا جائے۔
انھوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس قرار داد کی عملی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور سبھی مذاہب اور اقوام کی ملی کمیٹی تشکیل دے کر، سبھی سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو اس ہدف کے حصول کے لئے وسیع پیمانے پر ہم فکری اور سبھی حکومتوں اور مسلم براداری کے ساتھ موثر اور وسیع تعاون کی دعوت دی ہے۔