کشمیر میں عزاداروں کا کرفیو کے باوجود ماتمی جلوس
Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
کشمیر میں کرفیوکے 33 ویں دن بھی بڈگام کی طرف جانے والی سڑکیں سیل کر دی گئی تھیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام میں جمعہ کے روز سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہونا تھا اور ضلع انتظامیہ نے قصبہ میں ماتمی جلوس برآمد کرنے پر پابندی عائد کی تاہم عزاداروں نے پابندیوں کو توڑتے ہوئے کرفیو کے باوجود ماتمی جلوس نکالااور عزاداری کی۔
دوسری جانب انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی 4 اگست سے مسلسل نظر بند ہیں جس کے باعث مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں سالہاسال سے جاری روایتی و قدیم عشرہ مجالس کا سلسلہ متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔