-
الحسین_یجمعنا /حسین (ع) ہمیں متحد کرتے ہیں !- ویڈیوز
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان زائرین میں نہ صرف مکتب اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین ہیں بلکہ مذاہب دیگر بھی 'لبیک یا حسین' کا نعرہ بلند کئے بہ سوی امام حسین ع بڑھتے جارہے ہیں جو الحسین_یجمعنا کی زندہ مثال ہے۔۔
-
حسینیوں کے ننہے میزبان۔ تصاویر
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱اربعین حسینی یا چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دسیوں لاکھ عراقی و غیر عراقی زائرین کرام کربلائے معلیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ان دنوں عراق زوارِ حسینی کے لئے سراپا میزبان و خدمتگزار بنا ہوا ہے۔ خدمت و عقیدت کے سجے اس میدان میں ننہے اور معصوم بچوں کا بھی اہم کردار ہے۔
-
عشق، عقیدت، خدمت اور انسانیت کا بازار، اربعین مارچ
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۴موسم اربعین آتے ہی عراق کی سرزمین سے دنیا بھر میں ایسے دل فریب، نایاب اور لاثانی مناظر برآمد ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔ عشق و محبت، الفت و مودت، انسانیت و جوانمردی، ایثار و قربانی، یہ وہ گرانقدرعناصر ہیں جو مطلعِ عراق سے دنیا کے سامنے روشن ہونے والے مناظر کو رقم کرتے ہیں۔ شک نہیں کہ یہ سب کچھ مکتب حسین (ع) کا دیا ہوا گرانبہا عطیہ ہی ہے جو آج دنیا بھر میں اسلامی و انسانی اقدار کی تشہیر کا اہم اور مؤثر ذریعہ بنا ہوا ہے۔
-
فنلینڈ میں بھی سج گیا موکبِ حسینی ۔ ویڈیو
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۰فن لینڈ کے شہر ہیلسینکی میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے اربعین حسینی کے موقع پر مقامی باشندوں کو مکتب حسینی سے آگاہ کرنے کے مقصد کے تحت روڈ کے کنارے ایک ’موکب‘ سجایا جس میں رہگزروں کی مہمان نوازی اور خاطر داری کے اسباب بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
-
سفر عشق+ ویڈیو
Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں۔
-
اربعین کی حسرت دل میں رکھنے والے یہ کلپ ضرور دیکھیں
Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۳سوشل میڈیا پر یہ کلپ کافی مقبول ہوئی ہے جسے ایران کے با ایمان اور انقلابی نوجوانوں نے فارسی زبان میں بنایا جبکہ ’’سبیل میڈیا قم‘‘ نے اسے اردو داں مخاطبین کے لئے آمادہ کیا ہے۔ اس کلپ میں شمع حسینی کے اُن بے قرار پروانوں کے دلوں کی کیفیت کی ترجمانی کی گئی ہے جو اس سال اربعینِ حسینی کے موقع پر کربلا کی حسرت دل میں لئے آنسو بہا کر رہ گئے اور ان کے لئے کربلا جانا ممکن نہ ہو سکا۔
-
ایران میں بھی جاری ہے عراقی ضیافت کا سلسلہ ۔ تصاویر
Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱حضرت فاطمہ معصومہ علیہا سلام کے روضۂ مبارک میں عراقی موکب زائرین کی مہمان نوازی کرتے نظر آئے!
-
عراقی حکومت اور قوم کی زائرین کی مہمان نوازی کا شکریہ
Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۰ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اپنے عراقی ہم منصب طاہر حسن یاسر الیاسری سے ٹیلی فونی گفتگو میں عراقی قوم اور حکومت کی جانب سے زائرین کی مہمان نوازی اور اربعین حسینی کے شاندار انعقاد کی قدردانی کی
-
اربعین حسینی کے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز
Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸اس سال عراق میں اربعین حسینی کے جلوس عزا میں شرکت کے لیے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز کرگئی۔
-
کربلائے معلی میں سید الشہدا کا چہلم
Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۵سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم کربلائے معلی میں انتہائی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جہاں دسیوں لاکھ زائرین لبیک یاحسین کی صداؤں کے ساتھ اپنے امام عالیمقام کے حضور اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں