تہران، شرپسندوں کے وحشی حملے کا آنکھوں دیکھا حال
https://urdu.sahartv.ir/news/video_news-i314885-تہران_شرپسندوں_کے_وحشی_حملے_کا_آنکھوں_دیکھا_حال
ایران کے دار الحکومت تہران میں شرپسندوں نے وحشی حملے کرکے شہر کو نا امن کرنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے ان کے منصوبوں پر پانی پھر گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran

ایران کے دار الحکومت تہران میں شرپسندوں نے وحشی حملے کرکے شہر کو نا امن کرنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے ان کے منصوبوں پر پانی پھر گیا۔

تہران کی خیابان پاسداران  پر کچھ شرپسند عناصر نے پیر کی شام کو امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ شرپسندوں نے ایک بس کو راہگیروں پر چڑھا دیا جہاں پولیس اہلکار بھی موجود تھے اور اس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں شرپسندوں نے رضا کار فورس بسیج کے ایک جوانوں پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا۔
تہران پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ حالات پر فورا قابو پا لیا گیا اور صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔