شامی تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، تیرہ ہلاک
Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
ترکی کے ساحل پر شامی تارکین وطن کی ایک کشتی پلٹنے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے-
ترکی کے کوسٹ گارڈز نے اس ملک کے مغربی ساحل پر ترکی کے ایک تجارتی جہاز سے شامی پناہ گزینوں کی حامل ایک کشتی کے ٹکرانے کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں تیرہ شامی تارکین وطن جاں بحق ہو گئے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ساحلی کوسٹ گارڈز نے اتوار کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں تیرہ شامی تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے- ترکی کے کوسٹ گارڈز نے کہا کہ کشتی میں سوار شام کے باقی پناہ گزینوں کی تلاش جاری ہے-قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر چار لاکھ تہّتر ہزار آٹھ سو ستّاسی پناہ گزیں، بحیرۂ روم کے ذریعے یورپ میں داخل ہو چکے ہیں-
یورپ کی جانب مہاجرت کا سلسلہ ایسے وقت میں شدت کے ساتھ جاری ہے کہ اس بحران سے مقابلے اور اس کے لئے مناسب طریقہ کار اپنائے جانے کے بارے میں یورپی ملکوں کے درمیان بدستور اختلاف رائے پایا جاتا ہے-
ٹیگس