برطانیہ میں نسل پرستانہ جرائم کی شرح میں اضافہ
-
برطانیہ میں نسل پرستانہ جرائم کی شرح میں اضافہ
برطانیہ میں نسل پرستی سے متعلق جرائم میں پانچ گنا اضافہ ہوگیاہے۔
لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے اندر ملک میں نسل پرستی سے متعلق جرائم میں پانچ گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانوی وزارت داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ اور ویلز میں دو ہزار چودہ میں ، دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں جرائم کی شرح میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں انجام پانے والے جرائم میں اسّی فیصد کا تعلق نسل پرستی سے ہوتا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ ملک میں نسل پرستانہ جرائم میں اضافے کی یہ شرح نا قابل قبول ہے۔
برطانیہ میں جرائم کے بارے میں یہ اعداد وشمار برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی علیحدہ درجہ بندی اور فہرست تیار کی جائے گی۔