ایران اور روس ٹرانسپورٹ شعبے میں تعاون بڑھائیں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199439-ایران_اور_روس_ٹرانسپورٹ_شعبے_میں_تعاون_بڑھائیں_گے
ایران اور روس نے بحری، زمینی اور فضائی نقل و حمل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران اور روس ٹرانسپورٹ شعبے میں تعاون کی توسیع
    ایران اور روس ٹرانسپورٹ شعبے میں تعاون کی توسیع

ایران اور روس نے بحری، زمینی اور فضائی نقل و حمل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

ٹرانپسورٹ شعبے میں ایران اور روس کے ورکنگ گروپس کا اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ٹرانپسورٹ کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعاون میں توسیع لانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔


ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے پریس سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے دن ایران اور روس کے ورکنگ گروپوں کا اجلاس ہوا جس میں ایران کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ امیر امینی کی سربراہی میں ایرانی وفد نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں ٹرینوں کو بجلی سے چلانےکے امور اور ایرانی اور روسی جہازوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات کے تبادلے نیز ولگا کینال کو مزید گہرا بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایران اور روس کے متعدد اجلاس ہوئے ہیں جن میں ایران اور روس کے درمیاں بسوں کی منظم آمد و رفت، شمال جنوب راستے کو فعال بنانے، ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر ایک دوسرے کے جہازوں کی چیکنگ کے لئے ورکنگ گروپس کی تشکیل نیز فضائی ٹرانسپورٹ میں توسیع لانے جیسے مسائل پر سمجھوتے ہوئے ہیں۔

ایران اور روس کے نائب وزراے ٹرانسپورٹ کی ملاقات اور ٹرانپسورٹیشن ورکنگ گروپس کے درمیاں مفاہمتی نوٹ پر دستخط ایرانی وفد کے دورہ روس کے ثمرات میں شامل ہے۔