ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی وزیر خزانہ کا بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199481-ایٹمی_معاہدے_کے_بارے_میں_امریکی_وزیر_خزانہ_کا_بیان
امریکی وزیرخزانہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۳:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خزانہ جیک لیو
    امریکی وزیر خزانہ جیک لیو

امریکی وزیرخزانہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیا ہے۔

امریکی وزیرخزانہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والا ایٹمی معاہدہ، عالمی سطح پر قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریکی وزیر خزانہ جیک لیو نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ویانا ایٹمی معاہدے کو تاریخی معاہدے سے تعبیر کیا۔ انھوں نے فریقین سے ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے کی اپیل بھی کی۔

امریکی وزیر خزانہ جیک لیو نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے تناظر میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں بتدریچ ختم کردی جائیں گی۔