Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ  اور جنوبی کوریا کے مشترکہ بیان پر شمالی کا سخت ردعمل
    امریکہ اور جنوبی کوریا کے مشترکہ بیان پر شمالی کا سخت ردعمل

شمالی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے بارے میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری اخبار رو دونگ سین مون نے پیر کی اشاعت میں لکھا ہے کہ جب تک پیانگ یانگ کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیاں جاری رہیں گی اس وقت شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام پر ہرگز نظر ثانی نہیں کرے گا۔
جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ھای نے گزشتہ ہفتے انپے دورہ امریکہ میں صدر براک اوباما کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی تھی ۔
اس ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں جزیرہ نمائے کوریا کو پرامن طریقے سے اسلحے سے پاک کئے جانے پر زور دیا گیا تھا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اتوار کے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اسی وقت مذاکرات کرے گا جب اسے جزیرہ نمائے کوریا میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کی ٹھوس ضمانت فراہم کی جائے گی۔

ٹیگس