Oct ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • ویانا میں شام سے متعلق بعض وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع
    ویانا میں شام سے متعلق بعض وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع

ویانا میں شام کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس شروع ہونے سے پہلے ویانا کے ہوٹل برسٹل میں جہاں فرانس کے وزیرخارجہ مقیم ہیں، ابتدائی نشست منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، چین ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔


رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شام کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس ویانا کے ہوٹل امپیریل میں ہورہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، امریکا، فرانس، روس، مصر، اردن، سعودی عرب ، برطانیہ ، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، جرمنی ،عراق ، عمان ، لبنان اور چین کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین نیز اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہیں۔

ٹیگس