جنوبی سوڈان کے تشویشناک حالات پر اقوام متحدہ کو تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i200314-جنوبی_سوڈان_کے_تشویشناک_حالات_پر_اقوام_متحدہ_کو_تشویش
اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کی جنگ میں بچوں کے مارے جانے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • جنوبی سوڈان کے تشویشناک حالات پر اقوام متحدہ کو تشویش
    جنوبی سوڈان کے تشویشناک حالات پر اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کی جنگ میں بچوں کے مارے جانے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے سنیچر کو جنوبی ‎سوڈان کے بارے میں ایک تشویشناک رپورٹ جاری کی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوبی سوڈان کے صوبہ یونیٹی میں جھڑپوں میں شدت آگئ ہے جن میں عام شہری اور بچے مارے جارہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس علاقے کے چالیس ہزار سے زائد باشندے شدید قحط سالی سے دوچار ہیں ۔ اقوام متحدہ نے اپنی اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ یونیٹی میں مارے جانے والے عام شہریوں میں ایک چوتھائی بچے ہیں۔