Nov ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں شریک تمام ملکوں کو دہشت گرد گروہوں کے بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نگاہ تک پہنچنا چاہیے: اسٹیفن ڈی مسٹورا
    ویانا مذاکرات میں شریک تمام ملکوں کو دہشت گرد گروہوں کے بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نگاہ تک پہنچنا چاہیے: اسٹیفن ڈی مسٹورا

شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف ایک مشترکہ نقطہ نگاہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام کے بارے میں ویانا مذاکرات میں شریک تمام ملکوں کو دہشت گرد گروہوں کے بارے میں ، ایک مشترکہ نقطہ نگاہ تک پہنچنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا فریضہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے عمل میں روس، ایران اور سعودی عرب جیسے بڑے ملکوں کو شامل کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اب شام میں دہشت گرد گروہوں کے بارے میں ایک مشترکہ نظریئے تک پہنچنا ان مذاکرات میں شریک ملکوں کا کام ہے۔

انھوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ شام کے بحران کے تعلق سے جو نیا موڑ آیا ہے اس سے استفادہ اور آئندہ ویانا مذاکرات میں اس بحران کے سیاسی حل کی کوششوں کی تقویت کریں۔

انھوں نے کہا کہ اس نئے موڑ کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے ۔ اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے آئندہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس