Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • عراق ؛ عوامی رضاکار فورس نے داعش کے سرغنے کو گرفتار کر لیا

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے داعش کے عناصر پر حملہ کرکے اس دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:   الحشدالشعبی نے ملک کے مغربی علاقے میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہ داعش پر کاری ضرب لگائي ہے اور شام کی سرحد کے قریب سے داعش کے ایک سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے۔ عراق کے صوبۂ الانبار کےایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش کا گرفتار ہونے والاسرغنہ گڈریئے کے لباس میں آمد و رفت کرتا تھا، وہ جعلی دستاویزات کے ساتھ اس صوبے میں داخل ہوا تھا۔ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کی بنا پر مطلوب تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عراق کے صوبۂ الانبار کےایک اور سیکورٹی ذریعےکا کہنا ہے کہ اس صوبے کے صحرائی علاقے میں واقع داعش کے چار ٹنل منہدم کر دیئے گئے ہیں۔ یہ ٹنل حدیثہ اور نینوا کے درمیان واقع تھے جنہیں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ایک آپریشن کر کے تباہ کر دیا گیا۔ اس آپریشن میں سیکورٹی فورسز کو کوئي نقصان نہیں پہنچا ہے۔ یہ سرنگیں اور ٹنل حال ہی میں داعش کےبچے کھچے عناصر نے صحرائی علاقے میں بنائے تھے۔ ان کو وہ اپنے خفیہ ٹھکانے اور اسلحہ رکھنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔

 

ٹیگس