Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کا طبی خدمات میں کمی کے خلاف مظاہرہ
    ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کا طبی خدمات میں کمی کے خلاف مظاہرہ

ریٹائرڈ امریکی فوجیوں نے طبی خدمات میں کمی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دسیوں ریٹائرڈ فوجیوں نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے طبی خدمات میں کمی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ان ریٹائرڈ فوجیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے دواؤں کے خالی ڈبے پھینک کر طبی خدمات میں کمی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اس رپورٹ کےمطابق ریٹائرڈ فوجی افسروں نے صدر باراک اوباما اور دیگر امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان فوجیوں کی حالت کی طرف متوجہ ہوں۔ مظاہرین نے کہا کہ اسپتالوں اور طبی مراکز میں ریٹائرڈ فوجیوں کے لئے فراہم کی جانے والی طبی خدمات اچھی نہیں ہیں۔

ٹیگس