داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i201233-داعش_نے_چار_مصری_پولیس_اہلکاروں_کو_ہلاک_کرنے_کا_اعتراف_کیا
دہشت گردگروہ داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا
    داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا

دہشت گردگروہ داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق داعش گروہ سے وابستہ ایک گروہ نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا  کہ مصر کے شمالی صوبے الجیزہ میں پولیس مرکز پر اس گروہ نے حملہ کیا تھا جس میں چار مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اس بیان میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصری سیکورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس بیان میں مصری سیکورٹی فورسز کو "ستمگر حاکم کے فوجیوں" کا نام دیا گیا ہے۔