فرانس میں ایمرجنسی آزادی اظہار کے منافی ہے : فرانس کی انسانی حقوق کونسل
Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
-
فرانس میں ایمرجنسی آزادی اظہار کے منافی ہے : فرانس کی انسانی حقوق کونسل
فرانس کی انسانی حقوق کونسل نے فرانس میں ایمرجنسی کے نفاذ اور اس کی مدت میں توسیع کو آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی انسانی حقوق کونسل نے کہا ہے کہ فرانس میں ایمرجنسی کی مدت میں ممکنہ توسیع تفتیشی عمل کے نئے دور اور گھروں کے محاصرے کے مترادف ہے۔ اس کونسل نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ ، وہ بھی جب کہ قتل عام جاری رہنے کا یقین نہیں پایا جاتا، آزادی اظہار خطرے میں پڑجانے کے مترادف ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس میں حکومت نے پیرس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد چودہ نومبر سے تین ماہ کے لئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا تھا۔ فرانسیسی وزیراعظم مینوئل والس نے اپنے ایک تازہ بیان میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔