Sep ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز صدر ایران کے خطاب سے ہوگا

انجمن تقریب مذآہب اسلامی کے قائم مقادم سربراہ حجت الاسلام سید موسی موسوی نے بتایا ہے کہ انتالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس 8 ستمبر کو صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے خطاب سے شروع ہوگی۔

سحرنیوز/ایران:  انجمن تقریب مذآہب اسلامی کے قائم مقادم سربراہ حجت الاسلام سید موسی موسوی نے بتایا ہے کہ اس سال بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں عالمی اسلامی کی مشکلات و مسائل کے جائزے کے لئے ایک خصوصی کمیشن مد نظر رکھا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ انتالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کے اہم ایرانی مراکز کے معائنے کا پروگرام بھی ہے تاکہ وہ ایران کی سائنسی اور فوجی پیشرفت و ترقی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

   حجت الاسلام سید موسی موسوی نے کہا کہ اس سال کی بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس ایسے عالم  میں  ہورہی ہے کہ امریکا اور اسرائيل کی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کے 12 روزہ مقدس دفاع اوراستقامت کا چرچا پوری دنیا ہوا ہے۔

   انجمن تقریب مذآہب اسلامی کے قائم مقادم سربراہ نے کہا کہ اسلامی دنیا جن حالات سے گزرہی ہے، ان میں خواتین زیادہ موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔

   انھوں نے کہا کہ فکری اور ثقافتی مسائل میں شبہات پیدا کرنے کے لئے ہمارے دشمن جوشیطانی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، ان میں ان کی کوششیں ہمارے بچوں پر زیادہ مرکوز ہیں، لہذا خواتین ان کی شیطانی کوششوں کو ناکام بنانے میں زیادہ موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس حقیقت کے پیش نظر  اس سال کی بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے کمیشن کے اجلاسوں کے اہم  ایجنڈے میں اس سلسلے میں خواتین کے فرائض بھی شامل ہیں۔   

ٹیگس