Sep ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے صدر سے نئے پوپ کی ملاقات پر انسانیت برہم

گزشتہ جمعرات کو کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی لیڈر پوپ لیو دی فورٹینتھ نے اسرائیل کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سوشل میڈیا صارفین نے پوپ لیو کے اس اقدام کو شرمناک اور نفرت انگیز قرار دیا اور کہا ویٹیکن کو فلسطین میں صیہونی حکومت کے قبضے کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔

قابل ذکر ہے کہ موجودہ پوپ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف پوپ فرانسس کے مقابلے میں بہت زیادہ احتیاط سے بیان دیتے ہیں۔

پوپ فرانسس نے غزہ کی جنگ اور نسل کشی کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر صیہونی حکام چراغ پا ہوگئے تھے۔

صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے پوپ لیو سے اپنی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر دعوی کیا کہ ویٹیکن میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اس ملاقات کو اپسٹائن بدعنوانی کیس میں ملوث افراد کی فہرست سے جوڑ رہے ہیں۔

بعض غیرمصدقہ ذرائع کے مطابق، پوپ لیو کا نام بھی اس فہرست میں موجود ہے جسے صیہونی حکومت، غزہ میں اپنے جرائم پر ان کا منہ بند رکھوانے لیے استعمال کر رہی ہے۔

ٹیگس