پاکستان، ایران اور متعدد دیگر اسلامی ممالک میں ہفتہ وحدت اور جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام
پاکستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بھی ختم مرتبت، ختم المرسلین، محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت کے جشن اور اجتماعات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹوں کے مطابق، ان ایام میں ہر سال سے زیادہ اہل سنت اور اہل تشیع نبی اکرم (ص) کے گرد اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتم النبیین (ص) کی ولادت کا جشن شانہ بشانہ منا رہے ہیں۔
ہندوستان کے مختلف شہروں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، شیعہ اور سنی مذہبی رہنماؤں نے امت اسلامیہ سے زیادہ سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ادھر پاکستان کی سیاسی قیادت نے بھی 12 ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو سیرت النبی (ص) کے سنہری اصولوں کے مطابق، تعمیر نو کیا جائے گا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی الگ الگ پیغامات میں برابری، غربت کے خاتمے اور علم اور تحقیق کی ترویج پر زور دیا اور پاکستان کو ایک خوشحال اسلامی ریاست بنانے کے عزم کا اعلان کیا۔
ان بیانوں میں آیا ہے کہ رسول اکرم (ص) نے مسلمانوں کو نیک نیتی، نیک زبان اور نیک فطرت رکھنے کی تعلیم فرمائی نیز محبت، برادری اور امن کا پیغام دیا جسے آج مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہفتہ کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیرت نبوی (ص) بین الاقوامی کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔