ٹرمپ کی باتیں شنگھائی تنظیم کی طاقت کا اعتراف/ دنیا تاریخی موڑ سے گزر رہی ہے: لبنانی اخبار
لبنان کے "البناء" اخبار کے آج کے تجزیے میں درج ہے کہ ٹرمپ نے چین اور روس کے بارے میں اپنے حالیہ بیان میں دراصل شنگھائی تعاون تنظیم کی طاقت کا اعتراف کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اس اخبار کے مطابق، شنگھائی کے تیانجین شہر میں ہونے والے اجلاس نے امریکی حکام کو بری طرح تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
ماہرین اور بین الاقوامی امور کے ماہروں کا کہنا ہے شنگھائی تعاون تنظیم نے روس اور ہندوستان کو ٹرمپ کے بقول مشرق کی جانب دھکیلا ہے۔
البناء اخبار میں درج ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے دکھا دیا کہ بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور شنگھائی اجلاس نے بین الاقوامی سطح پر موازنہ بدل کر رکھ دیا ہے۔
اخبار کے تجزیے میں آیا ہے کہ چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے افتتاحی اجلاس میں عالمی حکمرانی کا نظریہ پیش کیا جس پر روس سے لیکر پاکستان اور بیلاروس سے وینزویلا تک سب نے اس کا استقبال کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ اب کوئی بھی خودمختار ملک ایک طاقت کی تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرے گا اور یک قطبی نظام سے ہٹ کر کسی سسٹم کی ضرورت ہے۔
چین نے اجلاس کے بعد ہونے والی پریڈ میں بھی ترقی یافتہ ہتھیاروں، میزائلوں، ہوائی جہازوں اور ٹیکنالوجی کی منظر کشی کرکے امریکہ کو یہ اہم پیغام دیا کہ بیجنگ معاشی میدان کے علاوہ فوجی میدان میں بھی اپنے پرانے رقیب کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہے۔