Sep ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • علی لاریجانی کی ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سے ٹیلی فونی گفتگو

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کے روز ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: اس موقع پر اجیت دووال نے علی لاریجانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ موجودہ حالات سے نمٹنے میں کامیاب رہیں گے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اس موقع پر ایران اور ہندوستان کے معاشی تعلقات میں فروغ نیز سیکورٹی، دفاعی اور چابہار منصوبے میں ترقی کے راہ حل پیش کیے۔

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہندوستان کا دورہ اور مذکورہ معاملات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ٹیگس