افغانستان میں امریکی فوجی موجود رہیں گے : امریکی وزیر خارجہ
-
افغانستان میں امریکی فوجی موجود رہیں گے : امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغانستان میں امریکی فوجی موجودگی جاری رہنے پر تاکید کی ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے برسلز میں نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آخری دن کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان میں امریکی فوجی موجودگی جاری رہنے پر تاکید کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جان کیری نے افغانستان میں امریکی فوجی موجودگی جاری رہنے پر ایسے حالات میں تاکید کی ہے کہ افغانستان کے اکثر حکام اور اراکین پارلیمنٹ نے افغانستان کی بدامنی کا اصل ذمہ دار غیرملکی افواج اور ان کے خودسرانہ اقدامات کو قرار دیا ہے۔
افغان اراکین پارلیمنٹ نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ غیرملکی افواج، خاص طور سے امریکی فوج، کی موجودگی سے افغانستان کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے ساتھ ہونے والے افغانستان کے سیکورٹی معاہدوں کے بعد افغانستان کی بدامنی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔