Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں صیہونی فوج کا حملہ ، کم سے کم بارہ افراد شہید اور متعدد زخمی

لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ، اس حملے کی ایران کی وزارت خارجہ نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   لبنان کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں میں لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کم سے کم بارہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ان حملوں کو دوہزار چوبیس میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لبنان کے مشرق میں واقع بقاع پر فضائی حملوں کے نتیجے میں بھی کم سے کم چھ افراد شہید اور تیس افراد زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان پر صیہونی حکومت کی جانب سے گزشتہ شب بقاع اور صیدا کے علاقے عین الحلوہ فلسطینی کیمپ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد لبنانی اور فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس