ترکی نے روسی طیارہ، امریکی حمایت سے مار گرایا: روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i201603-ترکی_نے_روسی_طیارہ_امریکی_حمایت_سے_مار_گرایا_روس
روسی سینیٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے رکن ایگور موروزوف نے کہا ہے کہ ترکی نے امریکا کی حمایت سے روسی لڑاکا طیارہ سرنگوں کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • ترکی نے روسی طیارہ، امریکی حمایت سے مار گرایا: روس
    ترکی نے روسی طیارہ، امریکی حمایت سے مار گرایا: روس

روسی سینیٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے رکن ایگور موروزوف نے کہا ہے کہ ترکی نے امریکا کی حمایت سے روسی لڑاکا طیارہ سرنگوں کیا۔

اطلاعات کے مطابق روسی سینیٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے رکن ایگور موروزوف نے کہا کہ روس کے سوخوئی چوبیس لڑاکا طیارے کی سرنگونی میں امریکی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اکیلے اور امریکا کی ایما کے بغیر یہ اقدام نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس روسی طیارے کی سرنگونی کے بارے میں پوری طرح سے باخـبر تھا ہے۔

ایگور موروزوف نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کچھ دن پہلے روس کو خبردار کیا تھا کہ اگر داعش کے خلاف حملے جاری رکھنے کے لئے امریکی روش کے مطابق عمل نہیں کیا گیا تو روسی طیاروں کو سرنگوں کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے چوبیس نومبر کو روس کا ایک لڑاکا طیارہ سوخوئی چوبیس، جو شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی میں شریک تھا، ترکی کی سرحد سے چارکلومیٹر دور، شام کی سرزمین پر مار گرایا تھا۔

ترک حکومت کے دعوے کے مطابق اس روسی لڑاکا طیارے نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جبکہ روسی حکومت نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑاکا طیارے سے ترکی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔