روس: بم دھماکے میں تین افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i201613-روس_بم_دھماکے_میں_تین_افراد_زخمی
روس کے دارالحکومت ماسکو میں بس اسٹینڈ میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۴:۱۷ Asia/Tehran
  • ماسکو کے زیادہ آمد و رفت والے علاقے میں واقع بس اسٹینڈ میں بم دھماکہ
    ماسکو کے زیادہ آمد و رفت والے علاقے میں واقع بس اسٹینڈ میں بم دھماکہ

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بس اسٹینڈ میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کی پولیس نے کہا ہے کہ پیر کے دن شام کے وقت ماسکو کے زیادہ آمد و رفت والے علاقے میں واقع بس اسٹینڈ میں بم دھماکہ ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بم کو بس اسٹینڈ میں موجود افراد پر پھینکا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ روس کی پولیس نے کہا ہے کہ ماہرین نے اس بم دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔