ایٹمی معاہدے پر جنوری میں عمل درآمد کئے جانے کی امید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i201615-ایٹمی_معاہدے_پر_جنوری_میں_عمل_درآمد_کئے_جانے_کی_امید
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں روس کے نمائندے ولادیمیر ورونکوف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر جنوری کے مہینے میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے ولادیمیر ورونکوف
    ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے ولادیمیر ورونکوف

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں روس کے نمائندے ولادیمیر ورونکوف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر جنوری کے مہینے میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے ولادیمیر ورونکوف نے ویانا میں اس ایجنسی کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے تاریخی ایٹمی معاہدے پر جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہی عمل درآمد کیا جائے گا اور تہران مخالف پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں روس کے نمائندے نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے باقی ماندہ تکنیکی مسائل کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فریقین کے باہمی تعاون کے پیش نظر ہم اختتامی مرحلے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔