ترک صدر کے بیان پر روس کی تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i206490-ترک_صدر_کے_بیان_پر_روس_کی_تنقید
روس نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے اس بیان کو بیہودہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روس، شام کے اندر ایک چھوٹا سا ملک تشکیل دینا چاہتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • ترک صدر کے بیان پر روس کی تنقید

روس نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے اس بیان کو بیہودہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روس، شام کے اندر ایک چھوٹا سا ملک تشکیل دینا چاہتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ ترک صدر کا یہ بیان کہ روس، شام کے صوبہ لاذقیہ میں ایک چھوٹا سا ملک تشکیل دینا چاہتا ہے، ترکی کی خراب ہوتی ساکھ کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مذکورہ ذریعے نے اردوغان کے اس بیان کو بیہودہ قرار دیا اور کہا کہ ایسی کوششیں کی جاری ہیں تاکہ ترکی کے اقدامات سے، جو ہر ملک سے زیادہ شام کے اندر مداخلت کررہا ہے، توجہ ہٹائی جاسکے اور روس کے ساتھ ترکی کے تعلقات میں جو بحران پیدا ہوا ہے اس سے غلط فائدہ اٹھایا جاسکے۔

روسی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ روسی قیادت نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے اقتدار اعلی کا احترام اور اس ملک کی جمہوریت اور سالمیت کا تحفظ کیا جائے۔