موگادیشو میں حملے کا ذمہ دار الشباب
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
الشباب دہشت گرد گروہ نے سومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق الشباب گروہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ موگادیشو میں ساحل کے کنارے واقع رسٹورینٹ پر حملہ الشباب مسلح گروہ نے کیا ہے-
موگادیشو میں رسٹورینٹ پر حملے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں-
سومالیہ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں الشباب کے چار افراد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے-
سومالیہ کی پولیس نے اس حملے کو کہ جس میں متعدد خواتین اور بچے ہلاک ہوئے ہیں، وحشیانہ قرار دیا ہے -