عرب ممالک اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھتے ہیں: صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھتے ہیں-
رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں دعوی کیا کہ سعودی عرب اور علاقے کے بعض دوسرے عرب ممالک داعش اور ایران کے خطرے کے باعث اسرائیل کو خطرہ نہیں بلکہ اپنا اتحادی سمجھتے ہیں- صیہونی وزیر اعظم نے اشارے کنائے میں ہزاروں دہشت گردوں اور شامی مخالفین کو پناہ دینے کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ اسرائیل ان کی ہرطرح سے حمایت کرتا ہے- شام میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیاں شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت نے ان کے لئے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور زخمی دہشت گردوں کا علاج کر رہی ہے-