ماسکو کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعوی مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i209191-ماسکو_کی_جانب_سے_فضائی_حدود_کی_خلاف_ورزی_کا_دعوی_مسترد
ماسکو نے روسی طیاروں کے ذریعے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
  • روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف
    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف

ماسکو نے روسی طیاروں کے ذریعے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے سنیچر کو تاکید کے ساتھ کہا کہ انقرہ کے بیانات بے بنیاد دعوے ہیں اور روسی جنگی طیاروں نے ہرگز ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے- 

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے ستمبر دوہزار پندرہ سے اب تک شام کی فضاؤں میں روسی جنگی طیاروں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی طیاروں نے کسی بھی طرح ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے- اس روسی عہدیدار نے تاکید کے ساتھ کہا کہ روسی فوج کے یو ایس چونتیس طیارے کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مبنی بیانات ایک ایسے پروپیگنڈے ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں ہے-

ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے جمعے کو اپنے ملک کی فضائی حدود میں روس کے جنگی طیاروں کے داخل ہونے سے پہلے کئی بار اس کے پائلیٹ کو خبردار کیا تھا-

چوبیس نومبر دوہزار پندرہ میں ترکی کے جنگی طیاروں نے روس کا ایک " سوخو چوبیس" طیارہ مار گرایا تھا جس نے انقرہ کے حکام کے بقول ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی- ماسکو نے انقرہ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگی طیارے نے ترکی کے لئے کوئی خطرہ پیدا نہیں کیا تھا- روس کے اس جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد سے ماسکو اور انقرہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے-