Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • عالمی برادری کو اس وقت شام کے تعلق سے انتہائی فیصلہ کن لمحے کا سامنا، موگرینی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اس وقت شام کے تعلق سے انتہائی فیصلہ کن لمحے کا سامنا ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے میونیخ کانفرنس کے آخری سیشن سے قبل ایک بیان میں کہا کہ عالمی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ شام میں ایک ہفتے کے اندر اندر جنگ بندی پر عمل درآمد اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل سے متعلق اپنے سمجھوتے کو عملی جامہ پہنائیں۔

اس سے پہلے خبروں میں کہا گیا تھا کہ میونیخ کانفرنس میں شریک بڑی طاقتوں نے شام سے متعلق اجلاس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپ اس سلسلے میں اپنی پوری کوشش کرے گا تاکہ جنیوا مذاکرات میں شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

فیڈریکا موگرینی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام کا بحران ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

ٹیگس