صیہونی حکومت نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کو رام اللہ جانے سے روک دیا
Mar ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کو غرب اردن کے شہر رام اللہ جانے سے روک دیا ہے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریتنو مارسودی ایک سرکاری دورے پر اتوار کی صبح رام اللہ کا دورہ کرنےوالے تھے جہاں فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس اور فلسطینی وزیرخارجہ ریاض مالکی سے ان کی ملاقات کا پروگرام طے تھا-
انڈونیشیا کے وزیر خارجہ فلسطین میں اپنے ملک کے اعزازی قونصل خانے کا افتتاح کرنے والے تھے - فلسطین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی اتوار کو ہی اردن کے دارالحکومت امان روانہ ہو گئے اور وہاں انہوں نے انڈونیشیا کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی- جس میں باہمی تعلقات کی توسیع اور اہم علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔